جنوبی کشمیر کے گاؤں گرپل ستورہ میں گذشتہ 28 برسوں کے بعد پہلی بار بجلی سپلائی Electricity in Gurpal Satoora بحال کی گئی۔ ترال کے گرپل ستورہ میں ہفتہ کے روز پہلی مرتبہ سپلائی کا موقع مقامی آبادی کے لیے عید سے کم نہیں تھا۔ اس موقع پر لوگوں نے مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق بیس کنبوں پر مشتمل یہ گاؤں حکومت کی نظروں سے اب تک اوجھل تھا۔ یہ گاؤں آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ گاؤں میں نہ ہی رابطہ سڑک ہے اور نہ ہی دیگر بنیادی سہولیات موجود ہیں۔ تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے اس گاؤں میں بجلی بحال کرنے پر مقامی لوگ خوش ہیں اور انہیں لگ رہا ہے کہ اب ان کی زندگی بدل جائے گی۔ Gurpal Satoora Gets Electricity For The First Time
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی خاتون شریفہ نے بتایا کہ 5 فروری سے پہلے گاؤں میں بجلی کا نام و نشان نہیں تھا۔ وہ روایتی طور پر لکڑی (لشی) جلا کر اپنی زندگی گزار رہے تھے۔ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کے بچے نہ پڑھ پاتے اور نہ ہی ان کی صحت ٹھیک رہتی۔ اب گویا بجلی بحال ہونے سے ان کی زندگی بدل گئی ہے اور اب انہیں یقین ہے کہ اب ان کے بچے بھی تعلیم کے نور سے آراستہ ہو سکتے ہیں۔ Basic Facilities in Gurpal Satoora
شریفہ نے محکمہ بجلی کے ملازمین کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامی افسران کا شکریہ ادا کیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گاؤں کے لیے ایک علیٰحدہ ٹرانسفارمر نصب کیا جائے کیوں کہ ابھی گاؤں کو ڈھائی کلومیٹر دور ٹرانسفارمر واقع سے بجلی فراہم کی گئی ہے۔