پلوامہ (جموں کشمیر) :وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت جنوبی کشمیر کے ترال علاقہ کے مختلف دیہات میں پروگرامز منعقد ہوئے۔ اسی سلسلے کے تحت پنگلش، ترال میں بھی ایک میگا پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر، بی ڈی او، ڈاکٹر محمد اشرف کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات کے افسران سمیت مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے ’’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ آؤٹ ریچ پہل کی اہمیت کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔ جبکہ مختلف محکمہ جات کے افسران نے فلاحی سکیموں کے فوائد اور ان سے استفادہ حاصل کرنے کے طریقہ کار سے لوگوں کو آگاہ کیا۔ پروگرام کے دوران اسکولی بچوں نے کئی ثقافتی پروگرامز کا انعقاد کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور احاضرین سے داد تحسین وصول کی۔ تقریب میں موجود افسران نے طلبہ کی شاندار کارکردگی پر ان کی سراہنا کی اور انہیں اشک شوئی کے انعامات سے نوازا گیا۔ طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے پروگرامز کے دوران کشمیری تہذیب و ثقافت اور وتمدن کے بارے میں گفتگو کی گئی اور کلچرل پروگرامز بھی منعقد کیے گئے۔