اردو

urdu

ETV Bharat / state

سبزیاں تیار، منڈیاں بند، کسان پریشان

برف پگھلنے اور سردیوں کے ایام ختم ہونے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں کھیتی باڑی کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔

pampore pulwama
سبزیاں تیار، منڈیاں بند، کسان پریشان

By

Published : Apr 16, 2020, 6:13 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیب، ناشپاتی، شالی اور مشہور زعفران کے علاوہ سبزیوں کی کاشت بھی وسیع پیمانے پر کی جاتی ہے۔

ضلع کے پتل باغ، پانپور علاقے میں ہزاروں کنال اراضی پر سبزیوں کی کاشت کی جاتی ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے وہیں یہ کسان بھی نقصان ہونے کے خدشات سے بے حد پریشان ہیں۔

سبزیاں تیار، منڈیاں بند، کسان پریشان

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کسانوں نے گزشتہ سال بہتر منافع کمانے کا دعویٰ کیا، انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے بیچ کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا تاہم انہیں اب مارکیٹنگ میں سرکاری امداد کی ضرورت ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران جہاں بازار و منڈیاں بند ہیں وہیں سماجی دوری برقرار رکھنے کے سرکاری احکامات سے بھی کسان اپنی سبزیاں بیوپاروں اور منڈیوں تک پہچانے سے قاصر ہیں۔

پتل باغ پانپور میں مٹر کی فصل چند دنوں میں پک کر تیار ہونے والی ہے ایسے میں انتظامیہ کی جانب سے کسانوں کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details