اردو

urdu

ETV Bharat / state

اونتی پورہ : اسلامک یونیورسٹی میں کووڈ ویکسینیشن - Vaccination drive

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرزاہدہ میڈیکل کنسلٹنٹ آئی یو ایس ٹی اونتی پورہ نے بتایا کہ ساڑھے چارسو افراد کو ویکسین لگوائی جا چکی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں کوڈ ویکسینیشن مہم جاری
اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں کوڈ ویکسینیشن مہم جاری

By

Published : Sep 14, 2021, 2:29 PM IST

عالمی وباء کورونا وائرس کی تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اور ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں اس مہلک وباء سے بچنے کے لیے کووڈ ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

اس سلسلے میں آج درجنوں افراد کو ویکسین لگوائی گئی۔ اس مہم کے دوران یونیورسٹی کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کو ویکسین لگائی گئی تاکہ کورونا پر قابو پایا جائے۔

اونتی پورہ : اسلامک یونیورسٹی میں کووڈ ویکسینیشن


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر زاہدہ (میڈیکل کنسلٹنٹ آئی یو ایس ٹی اونتی پورہ) نے بتایا کہ ساڑھے چار سو افراد کو ویکسین لگوائی جا چکی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے یونیورسٹی آنے والے تمام افراد سے گزارش کی کہ وہ کورونا سے بچنے کے لیے ویکسین کی خوراک ضرور لیں اور ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ کورونا کی تیسری لہر کو شکست دی جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details