اردو

urdu

ETV Bharat / state

Urs Hazrat Shah Hamdani ترال میں شاہ ہمدان عرس تزک و احتشام سے منایا گیا - عرس شاہ ہمدان تزک و احتشام سے منایا گیا

جموں و کشمیر کے ترال میں سید علی ہمدانی کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوراب شب خوانی اور درود و اذکار کی مجالس سجائی گئیں۔ وہیں اس موقعے پر وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

ترال میں عرس شاہ ہمدان تزک و احتشام سے منایا گیا
ترال میں عرس شاہ ہمدان تزک و احتشام سے منایا گیا

By

Published : Jun 25, 2023, 5:32 PM IST

ترال میں عرس شاہ ہمدان تزک و احتشام سے منایا گیا

ترال:وادی بھر میں محسن کشمیر حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی کا سالانہ عرس بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ترال سب ضلع میں بھی عرس پاک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جہاں شب خوانی، درود اذکار اور مولود خوانی کی مجالس میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ علمائے کرام نے حضرت شاہ ہمدان رح کی سیرت پاک پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر عالمی امن اور آپسی بھائی چارے کی خصوصی دعائیں مانگی گئی۔ انتظامیہ نے عقیدت مندوں کی سہولیات کے لیے مناسب انتظامات کیے تھے۔ رات بھر مفت لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا، جہاں وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں عقیدت مندوں نے لنگر کھایا جبکہ گزشتہ روز سے ہی زائرین کے لیے خصوصی روٹ پلان ترتیب دیا گیا تھا، اس دوران پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ ایس ایچ او ترال عبدل رحمان صورتحال کی ازخود نگرانی کر رہے تھے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی عقیدت مند غلام محی الدین نے بتایا کہ خانقاہ فیض پناہ ترال عقیدت کا مرکز رہا ہے اور ہر سال یہاں عرس کے موقع پر بھاری تعداد میں عقیدت مند حاضر ہوتے ہیں اور اب کی بار بھی یہ عرس پاک عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ آستان عالیہ کے امام قاری عرفان نے بتایا کہ عرس پاک انتہائی تزک احتشام کے ساتھ منایا گیا، جس دوران رات بھر استغار کی مجالس کا اہتمام رہا، عالمی امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی جبکہ انتظامیہ اور رضاکاروں کی جانب سے عرس کے حوالے سے معقول انتظامات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Urs Hazrat Shah Hamdani: ترال میں عرس شاہ ہمدان تزک و احتشام سے منایا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details