پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پوچھل گاؤں میں کووڈ 19 وبائی بیماری کے بعد آج پہلی بار حضرت سید قاسم اندرابی اویسی رحمۃ اللہ علیہ کا عرس پاک نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ان کے آستانہ عالیہ پر عقیدت مندوں نے حاضری دی۔ عقیدت مندوں نے دورد وسلام اور منقبت کی محفل کا انعقاد کیا۔ آستانہ عالیہ پر تیل کے دیے بھی جلائے گئے ساتھ ہی ساتھ پوری امت مسلمہ کے لیے دعا بھی کی گئی۔ Urs of Sufi saint in Pulwama
Urs Hazrat Syed Qasim Andrabi Owaisi: حضرت سید قاسم اندرابی اویسی رحمۃ اللہ علیہ کا عرس پاک نہایت ہی عقیدت کے ساتھ منایا گیا - عرس پاک نہایت ہیں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
حضرت سید قاسم اندرابی اویسی رحمۃ اللہ علیہ کے آستانہ عالیہ پر عقیدت مندوں نے حاضری دی وہی عقیدت مندوں نے دورد وسلام اور منقبت کی محفل کا انعقاد کیا تھا۔ Urs of Sufi saint in Pulwama
حضرت سید قاسم اندرابی اویسی حاللہ علیہ کا عرس پاک
اس موقع پر جموں وکشمیر میں امن و امان برقرار رہنے کی بھی دعا کی گئی اور آستانہ عالیہ پر چادر بھی چڑھائی گئی۔ اوقاف کمیٹی پوچھل کے صدر فیاض اندرابی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوچھل سمیت دیگر علاقوں سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے آستانہ عالیہ پر حاضری دی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر جموں وکشمیر میں امن وامان برقرار رہنے کے لئے دعا کی گئی۔ Urs Hazrat Syed Qasim Andrabi Owaisi celebrated