جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں خانقاہ فیض پناہ ترال میں آنے والے عرس تقریبات کو موخر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مقامی اوقاف کمیٹی کی طرف سے باضابطہ ایک پریس ریلیز بھی جاری کی گئی ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر عرس مبارک کی تقریب 27 اور 28 جولائی کو منائی جانی تھی جس کو موخر کیا گیا ہے۔
عقیدت مندوں نے جہاں اس فیصلے کو بروقت قرار دیا ہے وہیں ان کا کہنا ہے کہ امسال تقریبات منعقد نہ ہونے سے ان کے جزبات بھی متاثر ہوئے ہیں، تاہم فی الوقت جاری کورونا قہر کے نیتجے میں اسے منعقد نہیں کیا جا سکتا۔
ادارہ اوقاف اسلامیہ ہمدانیہ ترال کے چیرمئین پیر محمد یاسین شاہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'موجودہ صورتحال کے پیش نطر عرس مبارک کی تقریب کو علماء کرام کی مرضی کے مطابق ہی موخر کیا گیا ہے۔'