اردو

urdu

ETV Bharat / state

Urs 1st Caliph of Islam: خلیفہ اول کا عرس، کوثر بل، ترال میں تبرکات کی نشاندہی

خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے عرس پاک کے موقع پر ضلع پلوامہ کے کوثربل، ترال میں شب خوانی کا اہتمام کیا گیا، جبکہ تبرکات کی نشاندہی بھی کی گئی۔ Urs Abu bakr Siddiq observed at Kosar bal Tral Shrine

زیارت شریف کوثر بل، ترال میں اجتماع منعقد
زیارت شریف کوثر بل، ترال میں اجتماع منعقد

By

Published : Jan 17, 2023, 7:47 PM IST

زیارت شریف کوثر بل، ترال میں اجتماع منعقد

پلوامہ:وادی کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح جنوبی کشمیر کے ترال علاقہ میں بھی خلیفہ اول، یار غار، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یوم وصال کے موقع پر کوثربل، ترال میں فجر اور ظہر نمازوں کے بعد تبرکات کی نشاندہی کی گئی۔ اس موقع پر ترال کے مختلف علاقوں سے آئے زائرین تبرکات سے فیضیاب ہوئے جبکہ اس موقع پر اجتماعی نعت و درود خوانی اور دعائیہ مجالس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے موقع پر ترال پائین میں موجود زیارت گاہ کوثر بل میں رات بھر شب خوانی کی گئی جس میں علاقہ ترال کے قرب وجوار سے آئے سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی طلب کی۔ عرس کے موقع پر علمائے کرام نے رات بھر اسلام کے آفاقی پیغام پر بیانات کیے اور امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نقش و قدم پر چل کر کامیابی حاصل کریں۔

نامور عالم دین مولانا نسار احمد عطاری نے خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ کی سیرت مبارکہ پر خصوصی بیان فرمایا جبکہ اس موقع پر عالمی امن کے لیے خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ صبح نماز فجر کے بعد قریباً نو بجے اور نماز ظہر کے بعد درگاہ میں موجود تبرکات کی نشاندہی کی گئی۔ اس موقع پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد زیارت سے فیض یاب ہوئی جبکہ رقت آمیز مناظر بھی دیکھے گئے۔

عقیدت مندوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی امن، آپسی برادری، اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ آثار شریف کوثربل، کے سیکریٹری اسداللہ نے بتایا کہ عرس پاک کی تقریبات شایان شان اور روایتی تزک و اہتشام سے منائی گئی اور ناسازگار موسم کے باوجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے عرس مبارک میں شمولیت کی۔ انہوں نے ترال انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details