ترال(پلوامہ):سب ضلع ترال میں گزشتہ برسوں کے دوران کئی اہم سڑکوں کی تعمیر و تجدید اور میکڈمائزیشن سے جہاں عوامی حلقوں میں مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ وہیں کئی دیگر سڑکوں کی خستہ ہالی کو دور کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھانے کی اپیل کی جا رہی ہے
اس سلسلے میں آج انتظامیہ نے آری پل لام سڑک کی کشادگی اور تعمیر و تجدید کے لیے کام شروع کیا، جسے مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے جمعہ کے روز آری پل سے لام جانے والی سڑک کی اپگریڈیشن ورک کا افتتاح کیا اس موقع پر اے ای ای آر اینڈ بی ترال فاروق احمد کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔