اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mulberry Plantation on NH at Pampore شہتوت کے باغات کی ترقی کیلئے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح

وزارت ٹیکسٹائل حکومت ہند کے سکریٹری اوپیندر پرساد سنگھ (آئی اے ایس) نے پامپور میں قومی شاہراہوں پر شہتوت کے باغات کی ترقی کے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ Mulberry Plantation on NH at Pampore

Mulberry Plantation on NH at Pampore
شہتوت کے باغات کی ترقی کے لئے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح

By

Published : Oct 1, 2022, 4:18 PM IST

پانپور: جموں و کشمیر کے پلوامہ کا دورہ کرتے ہوئے وزارت ٹیکسٹائل کے سکریٹری اوپیندر پرساد سنگھ (آئی اے ایس) نے گالندر پانپور کے قریب قومی شاہراہ پر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اوپیندر پرساد سنگھ (آئی اے ایس) نے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت قومی شاہراہوں پر شہتوت کے پودے لگانے کا افتتاح کیا ہے۔

شہتوت کے باغات کی ترقی کے لئے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح

اس موقعے پر محکمہ جنگلات جموں و کشمیر کے اعلیٰ افسر موہت گیرا، منظور قادری احمد قادری (ڈائریکٹر سیریکلچر ڈیپارٹمنٹ جے اینڈ کے) اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ یہ پروجیکٹ 2022 سے 2027 کے دوران 161.105 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ پروگرام کے دوران، سکریٹری نے سنٹرل سیریکلچر ٹریننگ اینڈ ریسرچ سینٹر، پانپور میں افسران اور سائنسدانوں کی ایک میٹنگ بھی بلائی، جس دوران سلک انڈسٹری کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وہیں اس موقعے پر سیکرٹری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے تحت جموں کشمیر سے دہرادون تک قومی شاہراہ کے دونوں اطراف شہتوت کے پودے لگائے جائیں گے تاکہ قومی شاہراہ کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ اسے آلودگی سے پاک بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی حکومت کا پائلٹ پروجیکٹ تیار، مونسون کا انتظار

انہوں نے مزید کہا کہ شہتوت کے پلانٹ کے قیام سے ریشم کی صنعت کو مزید فروغ مل سکتا ہے اور اس صنعت سے وابستہ افراد کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ سکریٹری نے کہا کہ اگرچہ ریشم کی صنعت دوسرے ممالک میں زوال پذیر ہے لیکن بھارت اس صنعت میں بہت ترقی کر رہا ہے جو ملک کے لئے باعث مسرت بات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details