اردو

urdu

ETV Bharat / state

Non Local Killed in Awantipora Accident: اونتی پورہ سڑک حادثے میں بجنور کا شہری ہلاک - اونتی پورہ پلوامہ سڑک حادثہ

ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقہ میں تیز رفتار گاڑی نے ایک غیر مقامی باشندے کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ UP Resident Killed During Road Accident in Awantipora

اونتی پورہ سڑک حادثے میں بجنور کا شہری ہلاک
اونتی پورہ سڑک حادثے میں بجنور کا شہری ہلاک

By

Published : Jan 25, 2023, 11:45 AM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے قصبہ اونتی پورہ میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کا رہائشی جاں بحق ہو گیا۔ اونتی پورہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی اونتی پورہ برانچ کے نزدیک ایک نامعلوم گاڑی نے ایک راہگیر جس کی شناخت نصیر حسین فریدی، عمر پچاس سال، ساکن بجنور کے طور پر ہوئی ہے، کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

نصیر حسین کو طبی امداد کے لیے فوری طور پی ایچ سی اونتی پورہ پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ادھر، نصیر کو ٹکر مارنے والا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔ ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ معاملے کی نسبت پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس ملزم ڈرائیور کو پکڑنے کی کوششوں میں مصروف ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Awantipora Accident: دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک ہلاک، تین زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details