اردو

urdu

By

Published : Aug 15, 2020, 11:00 PM IST

Updated : Aug 16, 2020, 6:31 AM IST

ETV Bharat / state

پلوامہ: نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک

پلوامہ کے کنگن گاؤں میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک 40 سالہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

فائرنگ میں ایک شخص ہلاک
فائرنگ میں ایک شخص ہلاک

جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے کنگن گاؤں میں نا معلوم بندوق برداروں نے ایک 40 سالہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ہلاک شدہ شخص کی شناخت آزاد احمد ڈار ولد عبداللہ ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔

پلوامہ: نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک

بتایا جا رہا ہے کہ آزاد احمد کو گولی لگنے کے بعد پلوامہ ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم آزاد احمد نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ ہلاکت کی خبر سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا جبکہ پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:

بڈگام: 3 منشیات فروش گرفتار

اطلاعات کے مطابق اس واقعے کے بعد ہی گاؤں میں بندوق برداروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی عمل میں لائی ہے۔

Last Updated : Aug 16, 2020, 6:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details