نامعلوم مسلح افراد نے جمعرات کی شام جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ کے علاقے میں سابق عسکریت پسند پر فائرنگ کر دی۔
اطلاعات کے مطابق جے اینڈ کے بینک کے قریب کاکاپورہ میں نامعلوم مسلح افراد نے سابق عسکریت پسند تنویر احمد صوفی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لئے سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔