پامپور: مرکزی حکومت کے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت کیلاش چودھری نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ، بصیر الحق چودھری کے ساتھ آج انڈین انٹرنیشنل ٹریڈ زعفران اسپائس پارک پامپور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران موصوف نے پروسیسنگ یونٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔ مرکزی وزیر نے ڈرائنگ، گریڈنگ، پیکنگ اور ای آکشن سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔ MoS Agriculture visits Pampore Saffron Spice Park
مرکزی وزیر مملکت کیلاش چودھری نے زعفران اسپائس پارک کا دورہ کیا اس موقع پر وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسپائس پارک کے وجود میں آنے سے کاشتکاروں کی زعفران کی پیداوار سے ہونے والی آمدنی دوگنی ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کسانوں کو ہر قسم کی سہولیات اور مدد فراہم کرے گا جس سے کسانوں کی زندگی خوشحال ہو گی۔ مزید پڑھیں:
اس موقع پر ضلع پلوامہ کے مختلف وفود نے بھی وزیر سے ملاقات کی اور ان کے سامنے مختلف مسائل پیش کیے جس پر وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان وفود کے جائز مطالبات و مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت کشمیر محمد اقبال چودھری، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر، اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ، اے ڈی سی اونتی پورہ ایس ایس پی اونتی پورہ و دیگر افسران اور کسانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔