اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہارٹیکلچر شعبے کو مستحکم بنانا مرکزی سرکار کی اولین ترجیح: مرکزی وزیر زراعت - تومر

مرکزی وزیر برائے زراعت نے جموں و کشمیر کے دورے کے دوران ہارٹیکلچر نرسری زاورہ، سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب میں کسانوں کے ساتھ ملاقات کی۔

ہارٹیکلچر کو مستحکم بنانا مرکزی سرکار کی اولین ترجیح: مرکزی وزیر زراعت
ہارٹیکلچر کو مستحکم بنانا مرکزی سرکار کی اولین ترجیح: مرکزی وزیر زراعت

By

Published : Sep 9, 2021, 7:12 PM IST

ہارٹیکلچر سیکٹر کو فروغ دینے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کیے جانے کی غرض سے جمعرات کو ہارٹیکلچر نرسری زاورہ، سرینگر میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں مرکزی وزیر برائے زراعت نریندر سنگھ تومر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، جب کہ ایڈیشنل سیکریٹری منسٹری آف ایگریکلچر وویک اگروال کے علاوہ پرنسپل سیکریٹری اسکاسٹ نوین کمار چودھری اور گورنر کے مشیر فاروق احمد خان کے علاوہ محکمہ ہارٹیکلچر کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ہارٹیکلچر کو مستحکم بنانا مرکزی سرکار کی اولین ترجیح: مرکزی وزیر زراعت

تقریب کے دوران مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کسانوں کے ساتھ بات چیت کی۔ کسانوں نے ہارٹیکلچر سیکٹر کو مزید مستحکم بنانے اور کسانوں کو زیادہ سے زیادہ منافع پہنچانے کے لئے مختلف مطالبات وزیر کے گوش گزار کئے۔ مرکزی وزیر نے کسانوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں وہ اپنا کلیدی رول ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں؛ڈیزاسٹر منیجمنٹ محکمہ کی جانب سے تقریب منعقد

تومر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرکزی سرکار کسانوں کی بہبودی کے لئے وعدہ بند ہے اور جموں کشمیر میں کسانوں کو ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے پہلے متعدد کوششیں کا جا رہی ہیں اور مستقبل میں بھی کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا مرکزی سرکار کی اولین ترجیح رہے گی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’معیشت اور اقتصادی حالت کو مضبوط بنانے کے لیے ہارٹیکلچر کو تقویت دینا ناگزیر ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details