جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ پلوامہ ریلوے اسٹیشن کے قریب بدھ کو ٹرین کی زد میں آکر ایک نامعلوم شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ایک سرکاری ریلوے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ Train Accident In Pulwama
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تقریباً 16:25 بجے پیش آیا۔ جبکہ زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ اس کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ Railway cop injured in Kakapora Pulwama
ایک پولیس افسر نے کہا کہ اصل میں جی آر پی کے تحت کام کررہا ہے شبیر احمد (ایس پی او) جو کاکا پورہ میں تعینات تھے، نے اس نامعلوم شخص کی جان بچانے کی کوشش کی جس نے بظاہر ’’خود کشی‘‘ کی۔
Train Accident In Pulwama پلوامہ : ٹرین کی ٹکر سے نامعلوم شخص ہلاک ، ریلوے پولیس اہلکار زخمی - ٹرین کی ٹکر سے نامعلوم شخص از جان
ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ پلوامہ کے قریب نامعلوم شخص کی موقع پر ہی موت، ریلوے پولیس اہلکار اسے بچاتے ہوئے زخمی ہوگئے۔Unidentified Person Dies on Spot
![Train Accident In Pulwama پلوامہ : ٹرین کی ٹکر سے نامعلوم شخص ہلاک ، ریلوے پولیس اہلکار زخمی Train Accident In Pulwama](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-14292551-572-14292551-1643247524393.jpg)
پلوامہ : ٹرین کی ٹکر سے نامعلوم شخص از جان
یہ بھی پٹھیں : Minor Girl Killed In Kupwara : کپوارہ سڑک حادثہ میں دوشیزہ کی موت
انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو جدید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔
اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل ضلع پلوامہ کے پنجگام علاقے میں بھی ایک ریلوے پولیس اہلکار ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا تھا۔