وادی کشمیر میں جہاں ان دنوں کاشت کاری کا سیزن عروج پر ہے اور کسان و باغ مالکان کھیتوں اور باغات میں کام کرتے نظر آرہے ہیں وہیں پلوامہ ضلع کے ترال علاقے میں یوریا کھاد دستیاب نہ ہونے سے کسانوں میں سخت تشویش Unavailability of Urea Fertilizer Worries Farmers اور انتظامیہ کے تئیں سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ باتے کرتے ہوئے سب ضلع ترال کے رہنے والے ایک کسان نے بتایا کہ موسم سرما کی دستک کے ساتھ ہی کسان کھیتوں میں کام شروع کر دیتے ہیں۔ انکے مطابق سال کے اس وقت کھاد، جراثیم کش ادویات خصوصا یوریا کھاد کی ضرورت پڑتی ہے۔ Shortage of Fertilizer in Tralانہوں نے کہا کہ وقت پر کھاد اور جراثیم کش ادوات کا چھڑکائو نہ کرنے سے فصلوں کو شدید نقصان سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے۔
قصبہ ترال میں لاینس یافتہ کھاد ڈیلر حاجی محمد افضل نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’گزشتہ کئی دنوں سے یوریا کھاد کی قلت کے سبب کاشت کار اور کسان کے ساتھ ساتھ کھاد ڈیلران بھی بے حد پریشان ہیں۔‘‘Shortage of Fertilizer in Tral انہوں نے کہا کہ بعض کسان کھاد ڈیلروں پر ذخیرہ اندوزی کا بھی الزام عائد کر رہے ہیں۔ Tral Farmers Worriedجبکہ حقیقت یہ ہے کہ ’’ڈیلرز بھی کھاد کی عدم دستیابی سے پریشانی میں مبتلاء ہو گئے ہیں۔‘‘