اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: مٹی کا ٹیسٹ کرنے والی لیب نہ ہونے سے باغ مالکان پریشان - مٹی کے سیمپل

باغ مالکان کا کہنا ہے کہ حکام ٹیسٹ کی جانچ سامنے نہیں لا رہے ہیں جبکہ علاقے میں ٹیسٹنگ لیب نہ ہونے سے باغ مالکان کی امیدوں پر پانی پھر رہا ہے۔

Gardiner suffers
باغ مالکان پریشان

By

Published : Mar 10, 2021, 10:55 PM IST

Updated : Mar 11, 2021, 4:37 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں گزشتہ دس برسوں کے دوران ہاٹیکلچر صنعت کا دائرہ کافی وسیع ہوا ہے جس کی وجہ نہ صرف علاقے کی مجموعی تعمیر وترقی میں مثبت تبدیلی آ چکی ہے بلکہ روزگار کے نیے وسائل بھی پیدا ہوے ہیں، تاہم علاقے میں ایک سویل ٹیسٹنگ لیب نہ ہونے سے باغ مالکان کی پریشانیاں بڑھ رہی ہیں اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ وہ کس طرح اپنے آمدن میں اضافہ درج کر سکیں۔

باغ مالکان پریشان

مقامی باغ مالکان کے مطابق وہ نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے جدید خطوط پر اپنے باغات کو استوار کر سکتے ہیں لیکن زمینی سطح پر انتظامیہ کی جانب سے ان کو سپورٹ نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ وہ مایوس ہو رہے ہیں۔


ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کئی باغ مالکان نے الزام عائد کیا کہ ہاٹیکلچر محکمے نے ان کے باغات کی مٹی کے سیمپل گزشتہ برس نومبر میں لیے تو ہیں لیکن اب تک ان کے ریزلٹ سامنے نہیں لائے ہیں، جس کی وجہ سے وہ کھادوں کا استعمال کرنے سے قاصر ہیں جبکہ کھادیں ڈالنے کا سیزن عروج پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: محکمہ ہارٹیکلچر کے افسران نے مختلف مقامات کا دورہ کیا

انھوں نے بتایا کہ جان بوجھ کر حکام ان ٹیسٹ کی جانچ سامنے نہیں لا رہے ہیں جبکہ علاقے میں ٹیسٹنگ لیب نہ ہونے سے باغ مالکان کی امیدوں پر پانی پھر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ترال میں ہاٹیکلچر ڈیولپمنٹ آفیسر کی مستقل تعیناتی کی دیرینہ مانگ پر بھی عرصہ دراز سے غور نہیں کیا جا رہا ہے۔

Last Updated : Mar 11, 2021, 4:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details