ترال: آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت محکمہ بجلی کی جانب سے جنوبی کشمیر South kashmir کے پلوامہ ضلع کے ترال میں ’اجول بھارت اجول بھویشیہ پاور@2047‘ پر میگا ایونٹ کے عنوان ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں بجلی شعبے کی اہم کامیابیوں کو اجاگر کرنے کی کیا گیا۔ پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ Ujjwal Bharat Ujjwal Bhawishya Programme in Tral
پروگرام کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے کی۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر O&M (JPDCL) پلوامہ، Exen JPDCL، اونتی پورہ، مختلف کالجوں کے اساتذہ اور طلباء بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے NHPC اور JPDCL کی ضلع کے لوگوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کا درست استعمال کریں اور اپنے بل بروقت ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے بجلی کے منظر نامے میں ڈرامائی تبدیلی آئی ہے جس میں بجلی کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔