اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bear In Pampore پانپور میں ریچھوں کا بستیوں کا رخ، مقامی لوگ خوفزدہ - کشمیر اردو نیوز

ضلع پوامہ کے لدو پانپور میں محکمہ وائلڈ لائف کے افسروں نے کافی مشقت کے بعد جنگلی ریچھوں کو پکڑ لیا۔ Bear In Pampore

ریچھوں کا بستیوں کا رخ، مقامی لوگ خوفزدہ
ریچھوں کا بستیوں کا رخ، مقامی لوگ خوفزدہ

By

Published : Dec 11, 2022, 11:19 AM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لدو پانپور میں اُس وقت خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا جب وہاں رہائشی علاقے میں دو ریچھوں کو دیکھا گیا۔ مقامی لوگوں نے لدو علاقے میں دو ریچھوں کو دیکھا جس کے بعد انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو اس کی اطلاع دی اور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم فوراً لدو پہنچ گئی۔ جس کے بعد محکمے کے اہلکاروں نے جال اور کیج لگاکر بڑی مشقت کے بعد کسی نقصان کے بغیر دونوں ریچھوں کو ایک کنویں سے پکڑ لیا جس سے علاقے کے لوگوں نے راحت محسوس کی۔ Bear In Pampore

ریچھوں کا بستیوں کا رخ، مقامی لوگ خوفزدہ

وائلڈ لائف کے رینج افسر خورشید احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم پچھلے کئی دنوں سے علاقے میں محاصرہ کر رہی تھی تاہم آج انہیں کامیابی ملی ہے اور انہوں نے علاقے سے دونوں ریچھوں کو پکڑ کر محفوظ جگہ پر منتقل کر دیا ہے۔ Bear In Pampore

یہ بھی پڑھیں : Bear in gandarbal: گاندربل کے علاقے میں ریچھ کے دیکھنے پر دہشت

ABOUT THE AUTHOR

...view details