اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lightning Strike in Pulwama پانپور میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک - بجی باغ پلوامہ میں دو کی موت

جموں وکشمیر کے پانپور میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں جواں سال میاں بیوی کی موت ہوگئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 6, 2023, 7:04 PM IST

پانپور میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک

پلوامہ:بجی باغ پلوامہ میں اُس وقت کہرآم مچ گیا ہے جب آسمانی بجلی گرنے سے میاں اور بیوی کی موت واقع ہوگٸ ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بجی باغ علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے میاں اور بیوی کی اُس وقت موت واقع ہو گٸ ہے جب وہ اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ اچانک علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کے بعد انہوں نے دیکھا کہ کھیتوں میں کام کر رہا ایک جوڑا بیہوش مشتبہ حالت میں پڑے ہوئے تھے جس کے بعد لوگوں نے انہیں ہوش میں لانے کی کوشش کی لیکن وہ ہوش میں نہیں آئے، جس کے بعد انہیں سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔
ادھر بلاک میڈیکل افسر پانپور ڈاکٹر عصمہ نظیر نے بتایا کہ ایک خاتون اور ایک مرد کو اسپتال لایا گیا تھا، تاہم اسپتال لانے پر انہوں نے دونوں کا میڈیکل چیک اپ کرنے کی کوشش کی، تاہم انہوں نے دونوں کو مردہ پایا۔ وہیں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت ہلال احمد ہانجی اور ان کی اہلیہ روزی کے طور پر ہوئی ہے۔ اسپتال میں تمام لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا خانصاحب بڈگام میں ہفتے کے روز موسم نے کروٹ لی۔ جس کے ساتھ ہی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ خانصاحب کے پہاڑی علاقے مجہ پتھری میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے خاتون سمیت دو افراد اس کی زد میں آئے جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوئی۔ مہلوکین کی شناخت 57سالہ محمد سلطان چوپان اور تاجہ بیگم زوجہ عبدالصمد چوپان ساکنان گرویٹھ کلان کے بطور ہوئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: Lightning Strike in Budgam بڈگام میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت دو ازجان

ABOUT THE AUTHOR

...view details