اردو

urdu

ETV Bharat / state

Militant Associate Arrested پلوامہ میں دوعسکریت پسند معانین گرفتار، پولیس - ایل ای ٹی عسکریت پسند معاونین گرفتار

سکیورٹی فورسز نے پلوامہ کے گڈورا علاقہ میں سیب کی باغات میں تلاشی کارروائی کے دوران دو عسکریت پسند معاونین کو قابل اعتراض مواد سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

two-militant-associates-arrested-in-pulwama-police
پلوامہ میں دوعسکریت پسند معانین گرفتار، پولیس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 7:25 PM IST

پلوامہ:پولیس نے جمعہ کو ضلع پلوامہ کے گڈورا علاقے میں لشکر طیبہ سے منسلک دو عسکریت پسندوں معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے اشتعال انگیز مواد برآمد کیا گیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہ مخصوص انٹیلی جنس انپٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز اور پولیس نے گڈورا کے سیب کے باغات میں تلاشی مہم شروع کی ہے۔تلاشی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دو عسکریت پسند معاونین کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کی شناخت سہیل فردوس ولد فردوس احمد شیخ ساکن پوچھل پلوامہ اور شاہد گُل ولد غلام محمد بٹ ساکنہ واگم پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کے قبضے سے مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ، تحقیقات سے یہ منکشف ہوا ہے کہ دونوں ملزمان ایک سرگرم عسکریت پسند عاقب شیر گوجری کے ساتھی ہیں، جن کا تعلق کالعدم عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے ہے۔ اور یہ دونوں عسکریت پسند عاقب شیر گوجری کے ساتھ مل کر پلوامہ میں حملے کرنے کی سازش میں تھے۔

پولیس نے اس سلسلے میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 239/2023 درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:Hybrid Militant and Associate Arrested بڈگام میں ہائبرڈ عسکریت پسند اور معاون گرفتار، پولیس

واضح رہے کہ پولیس نے بڈگام کے پکھر پورہ علاقے میں آج ایک ہائی برڈ عسکریت پسند اور اس کے ساتھی کو قابل اعتراض مواد سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details