اردو

urdu

ETV Bharat / state

Two killed as Tractor Turns Turtle: جنوبی کشمیر کے پامپور میں ٹریکٹر الٹنے سے دو افراد ہلاک - ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی

پلوامہ ضلع کے قصبہ پامپور کے کونہ بل علاقے کے نزدیک جمعے کی صبح ایک ٹریکٹرالٹ گیا۔ ٹریکٹر کی ٹرالی گوبر سے لدی ہوئی تھی۔ اس حادثے کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور اور ٹریکٹر میں سوار ایک دوسرا شخص ہلاک ہو گیا۔ Tractor turns turtle in Pampore

جنوبی کشمیر کے پامپور میں ٹریکٹر الٹنے سے دو افراد از جان
جنوبی کشمیر کے پامپور میں ٹریکٹر الٹنے سے دو افراد از جان

By

Published : May 27, 2022, 3:18 PM IST

سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پامپور میں جمعے کی صبح ٹریکٹر الٹنے سے دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ پامپور کے کونہ بل علاقے کے نزدیک جمعے کی صبح ایک ٹریکٹر الٹ گیا۔ ٹریکٹر کی ٹرالی گوبر سے لدی ہوئی تھی۔ اس حادثے کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور اور ٹریکٹر میں سوار ایک دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا۔ Tractor turns turtle in Pampore

جنوبی کشمیر کے پامپور میں ٹریکٹر الٹنے سے دو افراد از جان

انہوں نے کہا کہ دونوں کو علاج و معالجے کے لیے فوری طور سب ضلع ہسپتال پامپور پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دے دیا۔ متوفین کی شناخت 40 سالہ عبدالمجید ڈار ولد عبدالخالق ڈار ساکن کرنچو (ڈرائیور) اور 60 سالہ غلام محی الدین میر ولد غلام احمد میر ساکن کونی بل کے طور پر ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ Two killed as tractor turns turtle

ABOUT THE AUTHOR

...view details