پلوامہ:پلوامہ میں پولیس نے فوج کی 55 آر آر اور سی آر پی ایف کی 182 بٹالین کے ساتھ مل کر کالعدم عسکری تنظیم جیش محمد کے دو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کی شناخت عدنان شفیع بٹ ولد محمد شفیع بٹ ساکن اشمندر اور یاور رشید شیخ ولد عبدالرشید شیخ ساکن کریم آباد کے طور پر ہوئی ہے۔Militant Associate Arrested
گرفتارشدگان کے قبضے سے ایک پستول، ایک میگزین اور 12 راؤنڈ سمیت مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ دوران تفتیش ان کے انکشاف پر 02 دستی بم بھی برآمد ہوئے۔پولیس کے مطابق گرفتار شدگان عسکریت پسندوں کے معاون کے طور پر کام کر رہے تھے اور انہیں علاقے میں غیر مقامی مزدوروں پر حملے کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔
پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 312/2022 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے درج کرکے تحقیقات کا آغاز شروع کیا ہے۔