پلوامہ: پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جیش محمد سے وابستہ دو عسکریت پسندوں کے معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ علاقے میں ہتھیاروں کی ترسیل کے متعلق ایک مخصوص اطلاع موصول ہونے پر پلوامہ پولیس اور فوج کی 55 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی اور انہیں مختلف مشکوک مقامات پر خفیہ انداز میں تعینات کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن لتر کے حد اختیار میں آںے والے نینہ بٹ پورہ علاقے میں اسکوٹی پر سوار دو مشکوک افراد کو بیگ لے کے گھومتے دیکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا ’خفیہ ٹیم نے کارروائی انجام دیتے ہوئے دونوں کو پکڑ کر ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا‘۔
Militant Associate Arrested پلوامہ میں عسکریت پسندوں کے دو معاون گرفتار - کشمیر اردو نیوز
پولیس نے پلوامہ میں کالعدم عسکری تنظیم جیش محمد کے دو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ Two JeM Militant Associates Apprehended
پولیس بیان میں کہا گیا ’مشتبہ افراد میں سے ایک نے اپنا نام شوکت احمد ڈگو ولد عبدالوہاب ڈگو ساکن نینہ جو پیشے سے ایک ڈرائیور ہے، کے طور پر ظاہر کیا دوسرا اس کا قریبی رشتہ دار ہے جو نو عمر لڑکا ہے، وہ سیٹھار کا رہنے والا ہے‘۔ پولیس بیان میں کہا گیا ’شوکت احمد نے پوچھ گچھ کے دوران انکشاف کیا کہ وہ سینٹرل جیل راجوری میں بند عسکریت پسند اعانت کار فردوس احمد بٹ ولد عبدالاحد بٹ ساکن نائینہ کے ساتھ رابطے میں تھا‘۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ شوکت احمد جیش محمد نامی تنظیم کے لئے کام کرتا تھا اور جو اسلحہ و گولہ بارود اس کی تحویل سے بر آمد کیا گیا وہ اس کو علاقے میں تقسیم کرنا تھا تاکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملے انجام دئے جاسکیں۔ بیان کے مطابق بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں 25 چینی گرینیڈ، ایک پستول، دو پستول میگزین، 230 پستول کارٹریج، 10 اے کے میگزین اور300 اے کے کارٹریج شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : Militant Associate Arrested پلوامہ میں عسکریت پسندوں کے دو معاون گرفتار