اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور: ڈی ڈی سی ارکان کے لئے کیمپ کا اہتمام - PAMPORE NEWS

پروگرام میں موجود ایک افسر نے کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد سرکاری اسکیموں کے حوالے سے جانکاری فراہم کرنا ہے تاکہ عام لوگ ان اسکیموں سے مستفید ہو سکیں۔

پانپور میں ڈی ڈی سی ممبران کے لئے جانکاری کیمپ کا اہتمام
پانپور میں ڈی ڈی سی ممبران کے لئے جانکاری کیمپ کا اہتمام

By

Published : Feb 2, 2021, 5:31 PM IST

جنوبی ضلع پلوامہ میں آج انتظامیہ نے جے کے ای ڈی آئی پانپور میں تمام نو منتخب ڈی ڈی سی ارکان کے لئے دو روزہ کیمپ منعقد کیا۔ پروگرام میں ضلع کے پلوامہ، راجپورہ، ترال، آری پل، اونتی پورہ، کاکاپورہ اور پانپور کے ڈی ڈی سی ارکان نے شرکت کی۔
اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے ڈی ڈی سی ارکان کو مرکزی سرکار کی تمام اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی تاکہ ڈی ڈی سی ممبران اپنے علاقوں میں ان اسکیموں کو لوگوں تک پہنچائیں اور عام لوگوں کو ان اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچائیں۔

پانپور میں ڈی ڈی سی ممبران کے لئے جانکاری کیمپ کا اہتمام
پروگرام میں موجود ماہرین نے ڈی ڈی سی ممبران کو ایگریکلچر، ہارٹیکلچر، انیمل ہسبنڈری، پی ایچ ای اور ارگیشن کے علاوہ مرکز کی دیگر سکیموں کے بارے میں بھی تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی تاکہ وہ ان اسکیموں کو لوگوں تک پہنچانے میں اپنا رول ادا کریں۔

پروگرام میں موجود ایک افسر نے کہا کہ آج انہوں نے ضلع پلوامہ کے تمام ڈی ڈی سی ارکان کو سرکاری اسکیموں کے حوالے سے ٹریننگ دی ہے۔ اس طرح سے ان اسکیموں کا زمینی سطع پر صحیع استمال ہو سکتا ہے اور ان سے لوگوں کو فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details