اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: سڑک پر دو ریچھ مردہ پائے گئے - two bears Throttled to death

رینج افسر ترال اقبال خورشید نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ترال: سڑک پر دو ریچھ مردہ پائے گیے
ترال: سڑک پر دو ریچھ مردہ پائے گیے

By

Published : Nov 5, 2020, 10:35 AM IST

جنوبی کشمیر ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں واقع چک راجپورہ میں آج صبح لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس وقت جمع ہو گئی جب انہوں نے سڑک پر ایک مادہ ریچھ اور اس کے بچے کو مردہ پایا۔

تفصیلات کے مطابق دوران شب ترال نودل سڑک پر ایک ریچھنی اور اس کا بچہ سڑک کو پار کرنے کے دوران کسی گاڑی کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ جونہی آج صبح لوگوں نے یہ خبر سنی تو لوگوں کی ایک بڑی تعداد وہاں جمع ہوئی۔

ترال: سڑک پر دو ریچھ مردہ پائے گیے

باور کیا جا رہا ہے کہ کسی گاڑی کی ٹکر سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔
واقعے کی خبر ملتے ہی وائلڈ لائف کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ریچھ کی لاشوں کو قبضے میں لیا۔

رینج افسر ترال اقبال خورشید نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بظاہر رات کی تاریکی میں کسی گاڑی نے ریچھنی اور اس کے بچے کو کچل دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details