اردو

urdu

ETV Bharat / state

دلاور منظور، پلوامہ کا ابھرتا گلوکار

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے دلاور نے کہا کہ پہلے پہل اس کے گھر والوں کی طرف سے کوئی تعاون نہیں مل رہا تھا۔ اب جبکہ اس کے نغموں کی تعریفیں ہونے لگی ہیں، اسی کو دیکھ کر اب گھر والوں کا بھی بھرپور ساتھ مل رہا ہے۔

دلاور منظور، پلوامہ کا ابھرتا گلوکار
دلاور منظور، پلوامہ کا ابھرتا گلوکار

By

Published : Oct 21, 2020, 4:57 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا نام اکثر و بیشتر ناسازگار حالات کی وجہ سے سرخیوں میں ہوتا ہے۔

تاہم پلوامہ میں ہونہار اور باصلاحیت نوجوانون کی بھی کمی نہیں ہیں۔جہاں دربگام، پلوامہ سے تعلق رکھنے والی بیلٹ ریسلر، راشدہ سمنانی نے کشمیر کی نمائندگی باہر کی ریاستوں میں کی ہے۔ وہیں کچھ دنوں پہلے این ای ای ٹی امتحان میں بھی پلوامہ سے تعلق رکھنے والے طالب علم باسط احمد نے وادی میں اول مقام حاصل کر کے پورے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔

دلاور منظور، پلوامہ کا ابھرتا گلوکار

کچھ دنوں قبل حاجن بالہ، راجپورہ سے تعلق رکھنے والے بیس سالہ نوجوان فنکار، دلاور منظور نے اپنا پہلا البم ریلیز کیا جس کو لوگوں نے بہت سراہا ہے۔

دلاور منظور، پلوامہ کا ابھرتا گلوکار

دلاور، جس نے بہت سارے مشہور فنکاروں کے ساتھ اسٹیج پر گایا ہے، کا کہنا ہے کہ ابھی یہ ابتداء ہی ہے اور ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

دلاور منظور، پلوامہ کا ابھرتا گلوکار

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے دلاور نے کہا کہ پہلے پہل اسکے گھر والوں کی طرف سے کوئی تعاون نہیں مل رہا تھا۔ اب جبکہ اسکے نغموں کی تعریفیں ہونے لگی ہیں، اسی کو دیکھ کر اب گھر والوں کا بھی بھرپور ساتھ مل رہا ہے۔

دلاور، اپنے فن کے ذریعے کشمیری زبان کو فروغ دینا چاہتا ہے، اس کا ماننا ہے کہ اگر والدین کی طرف سے بچے کو ایک ہدف حاصل کرنے میں ساتھ دیا جائے تو بچے کو وہ ہدف حاصل کرنے میں کوئی دشواری سامنے نہیں آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details