اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوجوانوں میں کھیل کود کے فروغ کے لیے پروگرام - ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے بواٸز ڈگری کالج پلوامہ میں 'ٹَگ آف وار' ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا۔

نوجوانوں میں کھیل کود کے فروغ کے لیے پروگرام

By

Published : Jun 28, 2019, 5:19 PM IST

اس ٹورنامنٹ میں وادی کشمیر کے دس اضلاع سے تقریباً تین سو کے قریب نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
جس میں لڑکوں کے علاوہ لڑکیوں کی شرکت اس ٹورنامنٹ کی خاص بات رہی۔

ٹورنامنٹ میں 17،14 اور 19 برس کے نوجوانوں کے لئے تھا۔
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اننت ناگ اور کپوارہ ضلع کے کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا گیا۔

اس موقع پر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے افسران بھی موجود رہے۔ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند رکھنا اور ان میں کھیل کود کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ منشیات اور دیگر بری عادتوں سے دور رہ سکیں۔

نوجوانوں میں کھیل کود کے فروغ کے لیے پروگرام

کھلاڑیوں نے یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کود سے وہ جسمانی طور پر تندرست رہتے ہیں۔

انہوں نے یہ پروگرام منعقد کرنے پر محکمہ اسپورٹس کی ستائش کی اور انہیں آگے بھی ایسے ٹورنامٹ منعقد کرنے کی تلقین کی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details