کل شام جموں سے سری نگر کی طرف آ رہی ٹرک JK18A-0557 چاملواس نالہ رامبن کے قریب 120 فٹ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ ٹرک میں سوار مزید دو لوگ شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے میں مرنے والے ٹرک ڈرائیور کی شناخت دسو پانپور کے رہنے والے باسط احمد نجار ولد نظیر احمد نجار کے طور پر ہوئی ہے۔