آج ضلع پلوامہ میں آرٹیکل 370 اور 35اے کی منسوخی کے بعد پر پہلی بار سیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہے۔ پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کے مجاہد منزل میں مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی 38 ویں برسی منائی گئی جس میں مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی تصویر پر گل باری کی گئی۔
پلوامہ میں سیاسی سرگرمیاں شروع، شیخ عبد اللہ کو خراج
میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلام محی الدین میر نے کہا کہ ہماری پارٹی کا منشور سن 1953کی پوزیشن کی بحالی ہے۔ ہماری قیادت 35 اے اور 370 کی بحالی کے لیے بھی قانونی سطح پر سرگرم ہے۔
پلوامہ میں سیاسی سرگرمیاں شروع، شیخ عبداللہ کو خراج پیش کیا گیا
محمد خلیل بند جو آرٹیکل 370 اور 35 کی منسوخی کے بعد پی ڈی پی کو چھوڑ کر نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے تھے نے کہا مرحوم شیخ محمد عبداللہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
انہوں نے آرٹیکل 35اے اور 370 کی بحالی کے لئے لڑیں گے اگر مرکزی حکومت کو یہاں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنی ہے تو انہیں سارے سیاستدانوں کو رہا کرنا ہوگا۔
Last Updated : Sep 8, 2020, 8:14 PM IST