ترال( پلوامہ):جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال سب ضلع میں ٹرایبل ایسوسی ایشن کی جانب سے ترال کی مختلف گجر بستیوں میں ایجوکیشن آگاہی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں،ان آگاہی پروگرام کا خاص مقصد یہی ہے کہ قبایلی طلبہ لوگوں کو تعلیم کے بارے میں آگاہی دلائی جا سکے، تاکہ ان لوگوں کے بچے مستقبل میں تعلیم حاصل کر کے قوم کی رہنمائی کر سکے۔
تنظیم کی طرف سے اس طرح کے پروگرام پہلی بار ہو رہے ہیں۔ اس تنظیم کی جانب سے ہر گاؤں میں طالب علموں کے لیے کوچنگ فری دی جا رہی ہے، بنا کسی بھی فیس کے اور کچھ گجر بستیوں میں مفت میڈیکل کیمپ بھی کیے جا رہے ہیں۔ ایسے پروگراموں سے گجر بکروال لوگ بہت خوش ہیں۔تاہم اس طبقے کے رضاکاروں کی شکایت ہے کہ ایک طرف سرکار تعلیم کو فروغ دینے کے لیے بلند بانگ دعوے کرتی ہیں، وہیں ترال کے تعلیمی زون اور لرگام تعلیمی زون میں جو، قبایلی اسکول ہیں وہاں اسٹاف کی کمی عرصہ دراز سے ہے اور اس بارے میں سرکار کچھ نہیں کر پارہی ہے۔