اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال میں عیدگاہ پریمئر لیگ کا افتتاح - کشمیر کرکٹ ٹورنامنٹ

eidgah premier league Cricket tournamentرواں خشک موسم کے دوران جہاں جموں کشمیر خاص کر وادی میں کھیل سرگرمیاں جاری ہیں۔

ترال میں عیدگاہ پریمئر لیگ کا افتتاح
ترال میں عیدگاہ پریمئر لیگ کا افتتاح

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 3:11 PM IST

ترال میں عیدگاہ پریمئر لیگ کا افتتاح

پلوامہ (جموں کشمیر) :وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں رواں سیزن کے دوران بھی کھیل سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں نوجوان کھلاڑی اپنے ہنر کا مظاہرہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں بھی مختلف کھیل سرگرمیوں کا انعقاد جاری ہے، اس حوالہ سے آج ترال کے اندر مقامی نوجوانوں نے ’’عیدگاہ پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ‘‘ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر کھیل شائقین کے علاوہ مقامی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ افتتاحی میچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد عیدگاہ گراؤنڈ میں موجود تھی جنھوں نے پورے میچ کے دوران کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے عیدگاہ پریمیئر لیگ کے ایک منتظم مختار احمد نے بتایا کہ اس لیگ کو منعقد کرنے کا مقصد ترال کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ترال میں ٹورنامنٹ کا آغاز

مختار احمد نے ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ کھیل کود کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ترال علاقے میں بجہ ونی کے مقام پر کھیل گاہ تو موجود ہے لیکن لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود وہ کھیلنے کے قابل نہیں۔ انہوں نے حکام سے بجہ ولی کھیل میدان کو پوری طرح ڈیولپ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے نوجوانوں سے بھی کھیل سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کی شرکت کرنے کی تلقین کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details