جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں سولہ اپریل کی درمیانی شب کو ایک خاتون کو گولی لگنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جس کے بعد آج اس کی موت ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گنڈ، ترال کی رہنے والی 36 سالہ شکیلہ زوجہ غلام نبی گنائی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی تھیں جس کے بعد اہل خانہ نے پہلے ترال ہسپتال اور بعدازاں سرینگر کے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال میں اسے داخل کرایا جہاں آج اس کی موت ہو گئی۔
معاملے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف چودھری نے کہا کہ 'پولیس پارٹی نے شکیلہ بانو کے گھر کا دورہ کیا ہے، وہاں انہیں ایک بلٹ ملی ہے۔ کیس درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے'۔