ترال:بی جے پی کے سینیئر لیڈر اور پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے آج ترال کا دورہ کر کے مختلف عوامی وفود کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر ترال بس اسٹینڈ میں انہدامی مہم سے متاثرہ دکانداروں نے اپنی باز آبادکاری کے حوالے سے اپنے مسائل اجاگر کیے۔ الطاف ٹھاکر نے مسائل غور سے سنے اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بات کہی۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی ترال کے صدر منظور احمد خان اور نائب صدر بی جے پی پلوامہ محمد شفیع وانی بھی موجود تھے۔Altaf Thakur Visits Tral
Tral To Be Developed As Modal Town ترال کو ماڈل ٹاؤن بنایا جائے گا، الطاف ٹھاکر - ترال بس اسٹیںڈ میں انہدامی کارروائی
بی جے پی جموں و کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں نے ہمیشہ ترال کے ساتھ استحصال کیا ہے۔ بی جے پی حکومت ترال کی ترقی کے لیے وعدہ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترال کو ماڈل ٹاؤن بنا دیا جائے گا اور اس پر کئی کام ہوئے ہیں۔Tral To be Developed As Modal Town
bjp-leader-altaf-thakur
مزید پڑھیں:Tral Hamlet Without Road Connectivity برنواڈ، بٹ نور، ترال کی آبادی سڑک سے محروم
الطاف ٹھاکر نے مزید بتایا کہ ترال میں کئی محکمے سربراہان کے بغیر ہیں اور وہ اس ضمن میں جلد ہی انتظامیہ کے گوش گزار کریں گے۔ Tral Offices Without Heads