اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال کا ایک گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم - There is no road in karmola village

سب ضلع ترال سے دس کلومیٹر کی دوری پر واقع کارمولہ گاؤں میں سڑک کے ساتھ ساتھ بجلی اور پانی کی سپلائی بھی نہ کے برابر ہے۔

ترال کا ایک گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم
ترال کا ایک گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم

By

Published : Jul 6, 2020, 1:57 PM IST

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال سے دس کلومیٹر کی دوری پر واقع گجر بستی کارمولہ میں بنیادی سہولیات کے فقدان سے عام لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کارمولہ گاؤں کے لوگوں کے مطابق علاقے میں تعمیر و ترقی کا کوئی نام و نشاں نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں طرح طرح کے مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔

ترال کا ایک گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم

مقامی باشندہ کے مطابق اس علاقے کو چار سال پہلے ماڈل ولیج کا درجہ دیا گیا تھا لیکن علاقے میں ابھی تک سڑک بھی تعمیر نہیں ہوپائی ہے۔ یہں نہیں اگر کوئی بیمار ہوتا ہے تو آج بھی انہیں چارپائی کے سہارے ہسپتال لے جایا جاتا ہے۔

مقامی باشندے کے مطابق ایک طرف وادی میں طلبا آن لائن کلاسز سے مستفید ہورہے ہیں جبکہ کارمولہ گاؤں میں سڑک کے ساتھ ساتھ بجلی اور پانی کی سپلائی بھی نہ کے برابر مل رہی ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ علاقے میں ترقی کا کام عمل میں لائے تاکہ اس علاقے میں رہائش پذیر گجر آبادی بھی اپنے آپ کو انسانوں میں شمار کر سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details