اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: ایس او جی اہلکار کی رائفل چھیننے والا ہلاک - ایس او جی کیمپ ترال میں ایک زیر حراست قیدی نے پوچھ تاچھ کے دوران

ترال ایس او جی کیمپ فائرنگ معاملہ اہلکار کی رائفل چھیننے والا قیدی فورسز کے ساتھ تصادم میں ہلاک کردیا گیا۔ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے رات بھر جاری رہا۔

ترال: ایس او جی اہلکار کی رائفل چھیننے والا ہلاک
ترال: ایس او جی اہلکار کی رائفل چھیننے والا ہلاک

By

Published : Jun 3, 2021, 8:23 AM IST

Updated : Jun 3, 2021, 10:03 AM IST

جموں و کشمیر کے ترال علاقہ میں ایس او جی کیمپ فائرنگ والے معاملہ میں اہلکار کی رائفل چھیننے والے قیدی کو فورسز کے ساتھ تصادم میں ہلاک کردیا گیا۔

ترال: ایس او جی اہلکار کی رائفل چھیننے والا ہلاک

تفصیلات کے مطابق ایس او جی کیمپ ترال میں ایک زیر حراست قیدی نے پوچھ تاچھ کے دوران ایک ایس او جی اہلکار سے اس کی رائفل چھین کر اسی پر فائرنگ کردی تھی، جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ جب کہ قیدی نوجوان نے رائفل سمیت ایک عمارت کے کمرے میں پناہ لے لی تھی، جہاں اس کو خودسپردگی پر آمادہ کرنے کے لئے افراد خانہ کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم اس نے سرنڈر کرنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد یہاں رات بھر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس میں مذکورہ نوجوان محمد امین ملک ولد عبد الاحد ملک ساکن ناگہ بل ترال مارا گیا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ شام آئی جی کشمیر نے بھی بتایا تھا کہ نوجوان کو سرنڈر کروانے کی کوشش جاری ہے۔ رات بھر گولیاں چلنے کی وجہ سے پورے علاقے میں لوگ سہم کر رہ گئے اور کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ آخر ایس او جی کیمپ میں کیا ہو رہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مارے گئے سابق عسکریت پسند کی لاش کو اونتی پورہ پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔

Last Updated : Jun 3, 2021, 10:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details