اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال میں دکانداروں نے کیا احتجاج

انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود باز آبادکاری نہ کرنے پر ترال بس اسٹینڈ کے متاثرہ دکانداروں نے آج انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور مانگ کی کہ ان کی بازآبادکاری کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔

ترال میں دکانداروں نے کیا احتجاج
ترال میں دکانداروں نے کیا احتجاج

By

Published : Jul 10, 2020, 5:45 PM IST

تفصیلات کے مطابق چار ماہ قبل انتظامیہ نے ترال کے بس اسٹینڈ میں موجود پچاس کے قریب دکانوں کو منہدم کیا جو بقول انتظامیہ کے غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے ان کی دکانیں منہدم کی۔ تاہم متاثرہ دکانداروں کو دوسرے مقامات پر ایڈجسٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن اب تک ایسا نہیں ہوا اور اسی بات کو لے کر آج متاثرہ دکانداروں نے بس اسٹینڈ ترال میں احتجاج کر کے انتظامیہ تک اپنی بات پہنچانے کی کوشش کی۔

ترال میں دکانداروں نے کیا احتجاج


ایک متاثرہ دکاندار غلام رسول نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انتظامیہ نے ان کے دکانات منہدم کر کے ان کو روزگار چھین لیا ہے جسکی وجہ سے وہ اور انکے اہل خانہ فاقہ کشی کے شکار ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ دکانداروں کی باز آبادکاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details