اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: ززبل لام میں بھیڑ پالن بیداری کیمپ منعقد - بھیڑ پالن بیداری کیمپ منعقد

جموں و کشمیر کے ترال میں محکمہ شیپ ہسبنڈری کے زیر اہتمام بیداری کیمپ کا انعقاد کر تفصیلی جانکاری دی گئی۔

Tral: Sheep Husbandry Camp at Zazbal Lam
ترال: ززبل لام میں محکمہ شیپ ہسبینڈری کیمپ کا انعقاد60///finalout1/urdu-nle/finalout/11-September-2021/13030986_tral.JPG

By

Published : Sep 11, 2021, 3:59 PM IST

ترال: محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جانب سے آج ترال کے دور افتادہ علاقے ززبل لام میں بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کی۔ اس موقع پر ماہرین نے شرکاء کو محکمے کی مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی اور ان سے کہا کہ وہ محکمہ کے پاس تمام اسکیموں کا فائدہ اٹھائے۔

ترال: ززبل لام میں محکمہ شیپ ہسبینڈری کیمپ کا انعقاد


مقامی لوگوں نے محکمے کے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ اس دور افتادہ علاقے میں محکمے نے پہلی بار اس طرح کا کیمپ منعقد کیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے کیونکہ اسے غریب لوگوں کو بہت فایده ملے گا۔

مزید پڑھیں: کُل جماعتی حریت کانفرنس کا افغان حکومت کو نیک خواہشات کا اظہار



محکمہ آفیسر ہلال احمد نے بتایا محکمہ تمام دور دراز علاقوں میں اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ عوام کو اسکیموں سے آگاہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی اسکیمیوں کو اپنانے سے بے روزگاری کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور بھیڑ پالن کی صنعت کو فروغ ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details