وادی کشمیر میں ان دنوں شالی کاٹنے کا سیزن پورے جوبن پر ہے، پلوامہ کے ترال علاقے میں ان دنوں مقامی مزدوروں کی بڑی تعداد شالی کاٹ کر اپنا روزگار چلا رہی ہے۔
امسال کرونا وائرس کی وجہ سے اب غیر ریاستی مزدوروں بالخصوص بہار کے رہنے والے مزدور وادی میں واپس نہیں آئے ہیں، جسکی وجہ سے شالی کاٹنے کے سیزن میں مقامی مزدوروں کی مانگ کافی بڑھ گئ ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مقامی مزدور کافی خوش نظر آ رہے ہیں، اس حوالے سے شالی کاٹنے والے چند مزدوروں نے کہا 'امسال مقامی مزدوروں کی مانگ میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے'۔
ایک مقامی مزدور محمد یونس کھاری نے بتایا 'امسال مقامی مزدوروں کی مانگ میں بہت اضافہ ہوا ہے اور ان کو ہر دن کام مل رہا ہے۔