اردو

urdu

ETV Bharat / state

macadamisation of aripal road: آری پل- ستورہ حاجن سڑک کی میگڈمائزیش سے عوام میں خوشی - پردھان منتری سڑک آواس یوجنا

پردھان منتری سڑک آواس یوجنا نامی مرکزی اسکیم کے تحت جموں و کشمیر میں سینکڑوں کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور میگڈمائزیشن انجام دی جا چکی ہے اور اس اسکیم سے سڑک رابطوں کے بغیر پہاڑی علاقوں میں آباد لوگوں کے لیے امید کی ایک کرن پیدا ہوئی ہے۔ macadamisation of aripal road in south kashmir’s tral

آری پل- ستورہ حاجن سڑک کی میگڈمائزیش سے عوام میں خوشی
آری پل- ستورہ حاجن سڑک کی میگڈمائزیش سے عوام میں خوشی

By

Published : Jul 17, 2023, 8:10 PM IST

آری پل- ستورہ حاجن سڑک کی میگڈمائزیش سے عوام میں خوشی

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں گھنے جنگلات کے دامن میں واقع حاجن علاقہ خستہ ہال سڑک کی وجہ سے تحصیل صدر مقام سے زمینی رابطہ سے کٹا ہوا تھا لیکن اب اس علاقے میں امسال پی ایم جی ایس وائی اسکیم کے تحت نہ صرف سڑک کی تعمیر کی گئی بلکہ اس کی میکڈمایزیشن کا عمل بھی شروع کیا گیا جو اختتامی مراحل میں ہے۔ مقامی ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے علاقے کا دورہ کرکے میگڈمائزیشن عمل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر لوگوں نے سڑک کی تجدید ومرمت اور میکڈمایزیشن پر انتہائی شادمانی کا اظہار کرتے ہوئے دور دراز پہاڑی علاقوں میں بھی سڑکیں تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔ لوگوں نے بتایا کہ اب اس علاقے میں، سڑک کی بدولت، عوامی مسائل میں کمی واقع ہوگی کیونکہ سڑک ہی ترقی کی اصل بنیاد ہوتی ہے۔ ایک مقامی شہری، عبد الرشید، نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ’’سڑک کی تعمیر سے ہمارے علاقے میں ایک نیا باب رقم ہوا ہے کیونکہ اس سڑک کی تعمیر سے اب لوگووں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا نہیں رہے گا، جبکہ اس سے قبل قبل گاؤں پوری طرح پسماندہ تھا اور مریضوں کو اسپتال تک پہنچانے کے لیے چارپائی کا استعمال کرنا پڑتا تھا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کی عدم موجودگی کے باعث مقامی طالب علموں کو بھی انتہائی تکلیف دہ صورت حال سے گزرنا پڑتا تھا تاہم اس سڑک کی تعمیر سے علاقہ شادمان ہے۔ مقامی خاتون سرپنچ زیتونہ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر سے علاقے میں بہتر رابطہ سہولیات فراہم ہوئی ہیں تاہم گاؤں کے اندر اب بھی کئی کلومیٹر سڑک کی تعمیر ہونی باقی ہے۔

مزید پڑھیں:Macadamization in Sopore : سوپور میں روڈ میکڈیمائزیشن کا کام شروع

ادھر، ڈی ڈی سی ممبر، آری پل، منظور گنائی نے میڈیا کو بتایا کہ سڑک پر تارکول بچھا دیا گیا ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔ گنائی نے مزید بتایا کہ وہ اس علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے کوشاں ہیں اور عوامی مانگ کے حوالے سے مزید تین کلومیٹر سڑک کی تعمیر کے لیے وہ اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عوام کو یقین دہانی کی کہ انکے جائز مطالبات کو ایل جی منوج سنھا کی نوٹس میں لائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details