پلوامہ: سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال کے نزدیک واتل آرا نامی نالے پر تعمیر کیا گیا عارضی پل ڈہہ جانے سے درجن بھر دیہات کا تحصیل صدر مقام سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ پُل نہ ہونے کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پُل کی عدم موجودگی کے سبب لوگوں کو کئی کلومیٹر کی مسافت طے کرنا پڑتی ہے یا پیدل نالہ پار کرنے کا جوکھم اٹھانا پڑتا ہے۔Tral Residents Demand Bridge Construction on Watal Nallah
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے دوران واتل آرا نالہ پر تعمیر کیا گیا عارضی پل ڈہہ گیا جس کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات سے جوجھنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارضی پل ڈہہ جانے سے لوگوں کو عبور ومرور میں دقتوں کا سامنا ہے اور لوگوں کو مجبوراً نالے کو پیدل پار کرنا پڑتا ہے۔Bridge Construction on Watal Nallah