اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: پولنگ پرامن طور پر اختتام پذیر - ووٹرز کی سہولیات

اس حلقہ سے چھ امیدوار میدان میں ہیں جن میں بی جے پی کا ایک، اپنی پارٹی کا ایک، نیشنل کانفرنس کا ایک اور تین دیگر ازاد امیدوار شامل ہیں۔

Tral: Polling ends peacefully
ترال: پولنگ پرامن طور پر اختتام پذیر

By

Published : Dec 10, 2020, 4:53 PM IST

ڈی ڈی سی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے تحت آج وادی کے کئی علاقوں کی طرح ترال کے ڈاڈسرہ بلاک میں ووٹنگ پر امن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔ اگرچہ سردی کی وجہ سے صبح رائے دہندگان کی کم تعداد پولنگ بوتھز پر نظر آئی۔

ترال: پولنگ پرامن طور پر اختتام پذیر

رائے دہندگان کے بقول وہ اپنے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے ہی اپنے ووٹ کو استعمال کر رہے ہیں۔ یہاں رائے دہندگان کی کل تعداد 27206 ہے، جبکہ اس حلقہ سے چھ امیدوار میدان میں ہیں جن میں بی جے پی کا ایک، اپنی پارٹی کا ایک، نیشنل کانفرنس کا ایک اور تین دیگر ازاد امیدوار شامل ہیں۔ ووٹرز کی سہولیات کے لیے 52 پولنگ بوتھز کو 23 مراکز میں تبدیل کیا گیا ہے۔

ڈاڈسرہ بلاک کے لیے مجموعی طورپر 839 ووٹرز نے اپنے حق کا استعمال کیا۔ جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 513 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 326 ہے۔ علاقے میں کل سے ہی انٹرنیٹ کی سہولیات کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details