اردو

urdu

ETV Bharat / state

Trianga Rally ترال پولیس کی جانب سے میگا ترنگا ریلی کا اہتمام - یوم آزادی 2023

اے ڈی سی ترال ساجھ یحییٰ نقاش نے کہا کہ ترنگا ریلیوں کا مقصد لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو ابھارنا اور قومی پرچم کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔

tral-police-organise-mega-tiranga-rally
ترال پولیس کی جانب سے میگا ترنگا ریلی کا اہتمام

By

Published : Aug 14, 2023, 3:42 PM IST

ترال پولیس کی جانب سے میگا ترنگا ریلی کا اہتمام

ترال ( پلوامہ):میری مٹی میرا دیش پروگرام کے ایک حصے کے طور پر پیر کے روز ترال پولیس نے ستورہ سے آری پل تک ایک میگا ترنگا ریلی کا اہتمام کیا۔ ریلی میں پولیس اور سیول انتظامی آفیسران کے علاوہ اسکولی طلبہ نے شرکت کی۔ریلی ستورہ ہائیر سیکنڈری اسکول سے شروع ہوگئی اور آری پل میں اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کی قیادت ایس ڈی پی او مبشر رسول اور اے ڈی سی ساجد نقاش کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر تحصیلدار آری پل، ایس ایچ، او، ترال اور ڈی او آری پل بھی ریلی میں شامل تھے۔تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں شامل طلبہ، سرکاری ملازمین اور عوام نے ہاتھ میں قومی پرچم لہرا رہے تھے،جبکہ حب الوطنی کے گیت بیک گراؤنڈ میں چل رہے تھے۔ ریلی میں شامل لوگوں نے ریلی کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اس علاقے میں پہلی بار ایسی ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے یہ انداز لگایا جا سکتا ہے کہ کشمیر بدل چکا ہے۔

مزید پڑھیں:Tiranga Rallies میری مٹی میرا دیش کے تحت پلوامہ میں ترنگا ریلیوں کا انعقاد
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے کہا کہ میری مٹی میرا دیش پروگرام کے تحت گزشتہ دنوں سے ضلع بھر میں تقریبات منعقد ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترنگا ریلی کا مقصد لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو ابھارنا اور قومی پرچم کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترال میں اب امن لوٹا ہے اور اب یہاں کے بچے بھی قومی مفادات کے لیے ترنگا لہرا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details