اردو

urdu

ETV Bharat / state

Police Busted Inter District Gang ترال پولیس نے بین ضلع گروہ کا پردہ فاش کیا - بین ضلع گروہ کا پردہ فاش

ترال پولیس نے بین ضلع گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ سبھی افراد مختلف بھرتی ایجنسیوں کے جعلی سوالنامے فروخت کرنے کے معاملے میں ملوث تھے۔

ترال پولیس نے بین ضلع گروہ کا پردہ فاش کیا
ترال پولیس نے بین ضلع گروہ کا پردہ فاش کیا

By

Published : Jun 17, 2023, 5:07 PM IST

ترال پولیس نے بین ضلع گروہ کا پردہ فاش کیا

ترال:جموں و کشمیر کے ترال میں پولیس نے ایک بین ضلعی گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مختلف بھرتی ایجنسیوں کے جعلی سوالنامے فروخت کرنے کے معاملے میں یہ سبھی افراد ملوث تھے۔ تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ پولیس کو اس سلسلے میں ذرائع سے اطلاعات ملی جسکے بعد کئی مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی اور سات ایسے لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا جو کہ وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے کچھ رقومات بھی برآمد کیا ہے۔

اس معاملے کو لے کر پولس نے اپنے طور پر جانچ شروع کردی ہے اور امکان ہے کہ اس حوالے سے مزید گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔ پولیس نے تھانہ ترال میں ایف آئی آر نمبر 53/2023 u/s 420/120-B IPC کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ اس معاملے میں جن سات لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی شناخت عمر نزیر ساکن شکارگاہ ترال، ڈاکٹر عابد ملک ساکن بھٹنڈی جموں، ڈاکٹر عاصم افضل ساکن بانڈی پورہ، شہنواز خان ساکن سمبل، یاور احمد نایکو ساکن کلورہ شوپیان، سید اظہر الدین ساکن سویہ بگ بڈگام اور شبیر احمد وانی ساکن پاریگام پلوامہ کے بطور پر ہوئی ہے۔

ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر نے معاملے کی نسبت سے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سات لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس حساس معاملے کا باریک بینی سے جائزه لیا جا رہا ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ عوامی سطح پر یہ مانگ کی جا رہی ہے کہ اس معاملے میں قصور واروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Peddlers Arrested in Pulwama: پلوامہ مین تین منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ اشیاء برآمد

ABOUT THE AUTHOR

...view details