اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال میں منشیات فروش گرفتار

جموں و کشمیر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے وادی میں منشیات کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ترال میں منشیات فروش گرفتار
ترال میں منشیات فروش گرفتار

By

Published : May 17, 2020, 3:57 PM IST

اطلاعات کے مطابق پولیس نے منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال قصبہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کو معلوم ہوا ہے کہ مصدقہ اطلاع ملنے پر ترال پولیس نے شبیر آباد ترال میں مدثر احمد یتو نامی منشیات فروش کو درجنوں کوڈین بوتلوں سمیت دھر لیا ہے۔

ایس ایچ او ترال جی ایم راتھر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش علاقے میں منشیات کو فروغ دینے میں ملوث تھا اور اسکی گرفتاری اس حوالے سے ایک بڑی کامیابی ہے ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ مزکورہ کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 42/2020 درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی جنگ میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details