اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: شاہ آباد پائین کے لوگ بجلی محکمے سے نالاں - مقامی شہری محمد سلیم بٹ

مقامی لوگوں کے مطابق ان کا گاؤں سو سے زائد کنبوں پر مشتمل ہے لیکن گاؤں میں صرف ایک ہی ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے۔

Tral: People of Shahabad Payen are dissatisfied with the power department
ترال: شاہ آباد پایین کے لوگ بجلی محکمے سے نالاں

By

Published : Dec 5, 2020, 3:54 PM IST

شدید سردی کے ان ایام میں ضلع ترال کے اکثر دیہات میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان ہیں۔ وہیں ٹاؤن سے چار کلومیٹر دور شاہ آباد پایین کی آبادی بجلی محکمے سے نالاں نظر آرہی ہے۔

ترال: شاہ آباد پایین کے لوگ بجلی محکمے سے نالاں

مقامی لوگوں کے مطابق ان کا گاؤں سو سے زائد کنبوں پر مشتمل ہے لیکن گاؤں میں صرف ایک ہی ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے یہ ٹرانسفارمر اکثر زیادہ لوڈ ہونے کی وجہ سے سڑ جاتا ہے اور آبادی کو کئی ہفتوں تک گھپ اندھیرے میں رہنا پڑ رہا ہے۔

مقامی شہری محمد سلیم بٹ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گاؤں میں بجلی کا حال بےحال ہو چکا ہے۔ گزشتہ چھ سال سے وہ بجلی کی عدم دستیابی سے پریشان ہیں اور متعلقہ حکام اس ضمن میں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ بجلی کا ترسیلی نظام کھمبوں کے بجائے درختوں سے لیا گیا ہے۔

ایک اور شہری نذیر احمد بٹ نے بتایا کہ ہم سخت پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں بجلی کی لائنز کو درختوں کے اوپر لیا گیا ہے جو کسی بھی وقت حادثے کا موجب ہو سکتا ہے۔

شاہ آباد پایین کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو بہتر صلاحیت والا ایک ٹرانسفارمر دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details