جموں و کشمیر کے جنوبی قصبہ ترال میں ریچھ نے صبح سویرے کھیت میں کام کر رہے 65 سالہ بزرگ عبدالغنی ولد عبدالاحد کو شدید زخمی کر دیا۔
زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں داخل کیا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت تشویشناک بتا کر سرینگر منتقل کیا۔