اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: نرگستان کی آبادی محکمہ صحت سے نالاں

قصبہ ترال کے نرگستان علاقے میں قائم ہیلتھ سینٹر تباہ حالی کا شکار ہونے کے علاوہ اکثر و بیشتر مقفل ہی رہتا ہے۔

ترال: نرگستان کی آبادی محکمہ صحت سے نالاں

By

Published : Oct 24, 2020, 4:08 PM IST

جنوبی کشمیر میں قصبہ ترال کے دور افتادہ علاقے نرگستان کی آبادی محکمہ صحت سے نالاں ہے۔

نرگستان میں قائم ہیلتھ سنٹر کی حالت خستہ ہو چکی ہے، ہیلتھ سنٹر اکثر و بیشتر مقفل رہتا ہے جس کے سبب مقامی آبادی کو گونا گوں مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔

ترال: نرگستان کی آبادی محکمہ صحت سے نالاں

مقامی باشندوں کے مطابق انہیں معمولی طبی معائینے کے لیے سترہ کلومیٹر دور ترال ٹائون جانا پڑتا ہے۔

نرگستان کے لوگوں کے مطابق ہیلتھ سینٹر کی کھڑکیاں اور دروازے خستہ ہونے کے باعث کئی مرتبہ نقب زنوں نے عمارت کو نقصان پہنچایا ہے۔

مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ سنٹر کی بہتری کے لئے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’یہاں اگرچہ ایک میڈیکل اسسٹنٹ کو تعینات کیا گیا ہے تاہم وہ اپنی ڈیوٹی پر کھبی کھبار ہی حاضر رہتا ہے جسکی وجہ سے اس دور افتادہ علاقے میں ہیلتھ سینٹر قائم کرنے کا مقصد ہی فوت ہو چکا ہے۔‘‘

ایک مقامی نوجوان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’دس سال قبل تعمیر کیے گئے اس طبی مرکز میں کوئی بھی سہولت دستیاب نہیں ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی سرپنچ محمد شعبان نے دعویٰ کیا کہ ہیلتھ سینٹر میں عملے کی غیر حاضری اور دیگر معاملات کو لیکر وہ کئی مرتبہ ضلع پلوامہ گئے اور محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کی توجہ مبذول کرائی تاہم ’’آج تک ان مسائل کے حل کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔‘‘

اس ضمن میں نرگستان کے باشندوں نے محکمہ صحت سے ہیلتھ سینٹر میں ملازمین کو تعینات کرنے کے علاوہ بنیادی سہولیات بہم رکھنے کی گزارش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details