اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tral Municipality RRR Campaign ترال میونسپلٹی کی جانب سے خصوصی ریسائکلنگ مہم کا آغاز - گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری اسکول، ترال

جنوبی کشمیر کے ترال ٹاؤن میں میونسپل کمیٹی جانب سے ریس سائکلنگ کے حوالہ سے شروع کی گئی خصوصی RRR مہم کے تحت گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ MC Tral Recycling Campaign

ترال میونسپلٹی کی جانب سے خصوصی ریسائکلنگ مہم کا آغاز
ترال میونسپلٹی کی جانب سے خصوصی ریسائکلنگ مہم کا آغاز

By

Published : May 27, 2023, 7:08 PM IST

ترال میونسپلٹی کی جانب سے خصوصی ریسائکلنگ مہم کا آغاز

پلوامہ (جموں و کشمیر) :میونسپل کمیٹی ترال نے ’’میری لائف، میرا سوچھ شہر‘‘ مہم کے تحت عام گھریلو اشیاء کی ری سائیکلنگ کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے ٹاؤن بھر میں صفائی مہم کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ ادارے نے پہلے ہی ٹاؤن بھر میں چیزوں کو ’’کم کرنے، دوبارہ استعمال کرنے اور دوبارہ قابل استعمال بنانے‘‘ کے حوالہ سے (RRR) مراکز قائم کر رکھے ہیں اور اس سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری اسکول، ترال میں بھی ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر ایم سی ترال، منظور احمد خان اور کمیٹی کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔ پروگرام میں طالبات نے حلف لیا کہ وہ بلدیہ کے اس اقدام پر عمل کریں گی۔

ری سائیکلنگ کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے شہر بھر میں صفائی مہم کا ایک سلسلہ شروع کرنے پر ایم سی ترال کی ستائش کی جا رہی ہے۔ ایم سی ترال نے پہلے ہی (RRR) مراکز قائم کر رکھے ہیں اور اب مہم کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے مذہبی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ رہائشیوں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی پرانی یا استعمال شدہ اشیاء، بشمول لباس، کھلونے، جوتے، کتابیں وغیرہ RRR مراکز کو عطیہ کریں۔ عطیہ کردہ اشیاء این جی اوز یا ضرورت مندوں کو دی جائیں گی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے صدر ایم سی ترال منظور خان نے بتایا کہ انہیں رہائشیوں کی طرف سے اچھا ردعمل مل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤن ترال میں وارڈ کی سطح پر بیداری سیشنز کے انعقاد کے علاوہ عوامی اور مذہبی مقامات پر بھی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم 5 جون (عالمی یوم ماحولیات) تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:Swachh City Campaign Started in Tral: ترال میں سوچھ سٹی ابھیان کے تحت صفائی مہم کا آغاز

ABOUT THE AUTHOR

...view details